ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سپریم کورٹ جیٹلی کے ہتک عزت کیس میں آپ لیڈرکی درخواست پرکرے گاسماعت

سپریم کورٹ جیٹلی کے ہتک عزت کیس میں آپ لیڈرکی درخواست پرکرے گاسماعت

Thu, 07 Sep 2017 20:52:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ ارون جیٹلی کے ہتک عزت کیس میں آپ لیڈر راگھوچڈھا کی درخواست سماعت کرے گا۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے ٹویٹ کوری ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کیس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس امتارائے اور جسٹس اے ایم کھانولکر کی تین رکنی بنچ نے عام آدمی پارٹی کے ترجمان راگھوچڈھا کی درخواست پر غور کیا کہ ان کی درخواست فوری طور پر سماعت کی جائے۔راگھو کی طرف سے سینئر وکیل آنند گروور نے الزام لگایا ہے کہ آپ لیڈر کوصرف اس وجہ سے ایک مجرمانہ ہتک عزت کیس کا سامنا کر ناپڑرہاہے کیونکہ انہوں نے وزیر اعلی اروند کجریوال کے کچھ مبینہ متازع ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہتک عزت کا معاملہ نہیں ہے۔اس پر بنچ نے کہا کہ ہم پیر کو سماعت کریں گے۔کجریوال اور پارٹی کے راگھوچڈھا، کمار وشواس، آشوتوش، سنجے سنگھ اور دیپک باجپی بھی ایک مجرمانہ ہتک عزت کیس کا سامنا کررہے ہیں۔ان سب نے دعوی کیا تھا کہ دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی مدت کے دوران 2000سے 2013تک ارون جیٹلی نے مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث تھے۔
 


Share: